2

حکومت کی جانب سے 14 کروڑ لیٹرزپیٹرول فوری منگوانےکا حکم۔۔۔!

اوگرا کی جانب سے آئل کمپنیوں کو لکھےگئے خط میں 20 دن کا تیل ذخیرہ رکھنےکی ہدایت۔

حالیہ علاقائی صورتحال کے سبب تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں تیل کا ذخیرہ یقینی بنائیں۔

پی ایس او حکام کے مطابق حکومتی ہدایات کے بعد پی ایس او نے تقریباً 7 کروڑ لیٹرزکا ہنگامی ٹینڈر جاری کیا ہے۔ تیل بردار جہاز 10 دن کے اندر کراچی پورٹ پہنچےگا۔

6 جولائی کو پہنچنے والے تقریباً 7 کروڑ لیٹرز سے لدے تیل بردار جہاز کو 26 جون کو پہنچنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

یکم جولائی تک ملک میں اضافی 14 کروڑ لیٹرز تیل موجود ہوگا۔ صورتحال دیکھتےہوئے مزید ہنگامی ٹینڈرز جاری کیے جاسکتے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں