حکومت کا ملک بھر میں 6 ستمبر کو جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان یوم دفاع کی تقریبات کینسل۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا جس کے تحت تمام تعلیمی ادارے و دفاتر بند رہیں گے۔

حکومت کی جانب سے 6 ستمبر بروز ہفتے کو عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی اداروں پر ہوگا۔ تمام سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے

یاد رہے کہ 6 ستمبر کو ہر سال یوم دفاع پاکستان انتہائی جوش و جزبے سے منایا جاتا ہے لیکن حکومت نے 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبیؐ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تقریبات کو کینسل کر دیا ہے۔