(پنڈی پوسٹ نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان کردیا، مریم نواز نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس، اسپیڈو بس اور گرین الیکٹرو بس میں مفت سفر ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کاشتکاروں کو فی ایکڑ فی لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی کا بھی اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہر رجسٹرڈ بائیک والے شہری کو 20 لیٹر پر 100 روپے سبسڈی ملے گی۔مریم نواز نے کہا کہ جنگ کے نتیجے میں پوری دنیا عالمی معاشی بحران کا شکار ہے، مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم نے بدترین معاشی صورتحال میں عوام کو ریلیف دیا۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.