حوالدار محمد اعظم کے صاحبزادے محمد زین اعظم رشتۂ ازدواج سے منسلک

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) حوالدار محمد اعظم کے صاحبزادے اور ڈاکٹر خالد مقصود کے بھتیجے محمد زین اعظم رشتۂ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔دعوتِ ولیمہ کی پرُوقار تقریب پیرس شادی ہال کلرسیداں میں منعقد ہوئی، جس میں علاقے کی سماجی، تعلیمی اور سیاسی شخصیات سمیت عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں ڈاکٹر بدر منیر، رامس مقصود، ذوالقرنین اعظم، ڈاکٹر تیمور خالد، مقبول دانش ایڈووکیٹ، منظور حسین، شاہد محمود، ظہور احمد، زاہد فاروق، احسن ولایت، محسن ندیم، شیخ عامر، عمران ظفر، راجہ شاہد اور راجہ طاہر سمیت دیگر معززینِ علاقہ شریک ہوئے۔شرکاء نے دلہا محمد زین اعظم کو ازدواجی زندگی کی خوشیوں کے آغاز پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔