جے یو آئی ضلع راولپنڈی کی مجلسِ عمومی کا بھرپور اجلاس، تنظیمی کارکردگی اور یوتھ کنونشن پر مشاورت

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ضلع راولپنڈی کی مجلسِ عمومی کا ایک بھرپور اور نمائندہ اجلاس امیرِ ضلع ڈاکٹر حافظ ضیاءالرحمن آمازئی صاحب کی زیرِ صدارت جامعہ اسلامیہ، کامران مارکیٹ، صدر راولپنڈی میں منعقد ہوا۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل ارشد محمود عباسی نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا اور ضلع بھر سمیت تمام تحصیلوں کی سابقہ تنظیمی کارکردگی سے شرکائے مجلس کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
اجلاس میں ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں کے امراء، نظماء، کابینہ اراکین اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تمام شعبوں کے ذمہ داران نے اپنی اپنی کارکردگی، پیش رفت اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر جامع بریفنگ دی۔
اجلاس میں 8 فروری کو ضلع راولپنڈی کے زیرِ انتظام ڈیرہ تاجی خان کھوکھر میں منعقد ہونے والے یوتھ شمولیتی کنونشن کی دعوتی مہم اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس پر تمام شرکاء نے بھرپور تیاری اور کامیابی کے عزم کا اظہار کیا۔
اجلاس کے اختتام پر تمام مرحومین بالخصوص
پیر عبدالکریمؒ، پیر ذوالفقار احمد نقشبندیؒ، پیر مختارالدین شاہؒ، حافظ فضل رحیم اشرفیؒ
اور سابق رکنِ قومی اسمبلی ضلع بٹگرام قاری محمد یوسفؒ کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی۔
منجانب: ڈیجیٹل میڈیا ٹیم
جمعیت علمائے اسلام، ضلع راولپنڈی