جہلم کا ایک اور نوجوان وطن عزیز پر قربان ہو گیا جسکی نماز جنازہ اداء کردی گئی

سپاہی چوہدری محمد ولید شہید کی نمازِجنازہ آج بتاریخ 30 اکتوبر 02:30 بجے ادا کی جائے گی
جہلم کا ایک اور نوجوان دھرتی پر قربان
وطنِ عزیز کی خاطر جان قربان کرنے والوں کی فہرست میں ضلع جہلم کا ایک اور بہادر سپوت، سپاہی محمد ولید، بھی شامل ہو گیا۔ وہ حال ہی میں خیبر پختونخواہ کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن کے دوران شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، 29 اکتوبر 2025 کو کرم کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد ولید سمیت کئی جوانوں نے وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کیا، جبکہ سات دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
شہید محمد ولید کا تعلق ضلع جہلم سے تھا۔ وہ ایک فرض شناس اور بہادر سپاہی کے طور پر جانے جاتے تھے۔
قوم اپنے ان بہادر جوانوں پر فخر کرتی ہے جو وطن کی سلامتی اور امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں