جہلم میں گزشتہ روز جدید کیتھ لیب کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیاہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت قائم کی گئی اس جدید سہولت میں اینجیوگرافی، اینجیوپلاسٹی، پیس میکر، ایمرجنسی کارڈیئک کیئر یونٹ، جدید ڈیجیٹل کارڈیئک مشینری اور 24/7 تربیت یافتہ کارڈیالوجسٹ، اینستھیزیا اور نرسنگ اسٹاف کی دستیابی یقینی بنائی گئی ہے
یہ اقدام جہلم اور گردونواح کے لاکھوں شہریوں کو مہنگے اور بروقت دل کے علاج کی سہولت اپنے ہی ضلع میں فراہم کرے گا، جس سے بڑے شہروں پر انحصار کم اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن ہوگا
