جہلم پولیس کے سب انسپکٹر محمد شفیق جو حرکتِ قلب بند ہونے سےوفات پانےگئےتھے اُن کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کھرکا علاقہ تھانہ صدر سرائے عالمگیر گجرات میں ادا کر دی گئی،
نمازِ جنازہ میں ڈی ایس پی انویسٹیگیشن محمد ابراہیم وڑائچ،ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ ،ایڈمن آفیسر اور دیگر پولیس اہلکاروں نے شرکت کی،
مرحوم ایک نہایت فرض شناس، ایماندار اور نرم دل پولیس افسر کے طور پر پہچانے جاتے تھے دورانِ سروس انہوں نے ہمیشہ دیانت، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کو اپنا شعار بنائے رکھا
