جہلم (ظفررشید)جہلم پولیس کا ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری گزشتہ تین روز کے دوران پولیس نے مختلف مقامات سے 12 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی پیشہ ور بھکاری ناصرف مختلف شاہراؤں اور چوک چوراہوں پر کھڑے ہوکر ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی باعث بنتے ہیں جہلم پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ افزائی نہیں بلکہ حوصلہ شکنی کریں
