جہلم میں یوٹیوبر مرزا انجنیئر توہین رسالت کے الزام میں گرفتار

(ظفررشید)تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں مرزا انجینئر محمد علی مرزا نے نبی اکرم شفیع اعظمﷺکی شان اقدس میں  گستاخانہ انداز میں توہین آمیز کلمات کہے جسکے بعد مذہبی حلقوں میں تشویش پائی گئی

آج مختلف علماء کرام نے پولیس کے اعلیٰ افسران کے نوٹس میں یہ بات لائی درخواست بھی دی گئی اور ایف آئی آر کےلئے زور بھی دیا جسکے بعد ڈپٹی کمشنر جہلم نے مرزا انجینئر کو گرفتارکر کہ جیل منتقل کردیا ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا امن و امان برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے