تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی جہلم نے مین جی ٹی روڈ پر ناکے لگا کر دودھ سپلائی کرنے والی چھ گاڑیوں کو چیک کیا جس میں موجود 22 ہزار 500 لیٹر دودھ ملاوٹی ثابت ہوا جسے موقع پر ہی تلف کردیاگیاجبکہ 1 ہزار 100 لیٹر دودھ میں پانی ملایاگیاتھا اسے بھی موقع پر تلف کر دیا جبکہ فوڈ اتھارٹی نےمزید کاروائی کرتے ہوئے 3 دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو ناقص دودھ سپلائی کرنے پر 80 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے
