جہلم پولیس نے ضلع بھر میں غیر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے اب تک تین سو سےزائد افراد کو حراست میں لے کر مختلف محفوظ مراکز میں منتقل کیا جاچکا ہے ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں انتظامیہ کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج جی ٹی روڈ جہلم البیرونی کالج پنڈ دادنخان گورنمنٹ کالج دینہ میں ہولڈنگ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں تحویل میں لئے گئے غیر قانونی افراد کو منتقل کیا گیا ہے ضروری کارروائی کے بعد انکو ڈی پورٹ کیا جائے گا انتطامیہ کی جانب سے انکے کھانے پینے کا بندوبست بھی کیا گیا ہے
