تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی ٹیم، سوہاوہ، ضلع جہلم نے تین مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ریڈ کیا لیکن مشتبہ افراد نے ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئےجنگل کی طرف فرار ہو گئے ٹیم خوش قسمتی سے محفوظ رہی لیکن ایک گولی کانسٹیبل کے سینے پر لگی۔ جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ ہے۔ ٹیم نے ملزمان کا پیچھا کیااور تھوڑی دیر کے بعد ایک ملزم محمد عثمان ولد محمد مشتاق سکنہ اسلام پورہ، جبر، تحصیل گوجر خان، ضلع: راولپنڈی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کےباقی دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتےہوئے فرار ہو گئے، زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول 30 بور اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ ملزم ایکٹو سنیچر ہے اور قبل ازیں رابری کی متعدد وارداتیں کر چکا ہے جبکہ اسکے ہمراہی ملزمان ڈکیتی ، مزاحمت پولیس سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں
