تھانہ سٹی جہلم کی بروقت کارروائی دریائے جہلم میں نہا کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے دو افراد گرفتار
تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے دریاؤں میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو افراد دریائے جہلم میں نہا رہے تھے تھانہ سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا
ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمات درج کرلیاگیا
دریا میں نہانے پر پابندی عوام کی جانوں کے تحفظ کے لیے ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ ڈی پی او جہلم
