جہلم حکومتِ پنجاب کی جانب سے چلائی جانے والی گرین بس کا شیشہ پتھر مار کر توڑنے والا ملزم گرفتار

تھانہ دینہ کی حدود میں حکومتِ پنجاب کی جانب سے چلائی جانے والی گرین بس پر ایک شخص نے پتھراؤ کر کے بس کا شیشہ توڑ دیا تھا واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ دینہ نے فوری طور پر ٹیم تشکیل دی جس نے جدید تکنیکی ذرائع اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا
ملزم کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے جرم میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے