جہلم جی ٹی روڈ دینہ کے قریب ٹریفک حادثہ  چار افراد زخمی

جہلم بوڑہا جنگل جی ٹی روڈ دینہ کے قریب بس، رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم حادثے میں ایک بچے اور خاتون سمیت چار افراد زخمی۔ ریسکیو 1122 نے تمام زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد آر ایچ سی دینہ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا ۔ ریسکیو ذرائع

زخمیوں میں
تہمینہ زوجہ طالب حسین عمر 30سال
منیب ولد احسان الحق عمر 26سال
محمد طیب ولد طالب حسین عمر 4سال
حفیف ولد آصف عمر 24سال
شامل ہیں