جہلم جعلی کرنسی استعمال کر کے شہریوں کو لوٹنے والے حاجی گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،جعلی  کرنسی اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیاگیا

تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے جعلی کرنسی 02 ہزار ریال،75 ہزار روپے اور ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا
ملزمان جی ٹی روڈ کے قریب دکانوں اور ریڑی  والوں کو جعلی پیسے دے کر بقایا لیتے اور واردات کر جاتے ملزمان نے جہلم سمیت گجرات اور منڈی بہاوالدین میں بھی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے