جہلم برساتی نالہ میں چار افراد بہہ گئے تین کو بچا لیاگیاجبکہ ایک جاں بحق ہوگیا

جہلم کے نواحی علاقہ سے ریسکیو 1122 کو ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ ہموالا گاؤں کے قریب تین بچے اور ان کے چچا موٹر سائیکل پر برساتی نالہ کراس کرتے ہوئے پانی میں بہہ گئے مقامی لوگوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں بچوں اور چچا کو پانی سے نکال لیاریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے دونوں بچوں اور چچا کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا جبکہ تیسرا بچہ، جس کی عمر تقریباً 11 سال تھی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا