افسوسناک واقعہ اٹک سے 70 کلومیٹر دور جنڈ کے محلہ رحمانیہ میں۔ پیش آیا ۔محمد حمید ساکن محلہ رحمانیہ جنڈ نے پولیس 15 پر کال کر کے اطلاع دی ، عبدالحق ساکن میادان کالونی حال مقیم محلہ رحمانیہ گوڑا جنڈ نے اپنی 42 سالہ اہلیہ کو سر پر ڈنڈوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122جنڈ اور تھانہ جنڈ پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ریسکیو 1122 کے زریعہ پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جنڈ منتقل کردی ، ایس ایچ او تھانہ جنڈ انسپکٹر جنید احمد نے مقدمہ قتل درج کرکے قاتل کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں،
