جماعت اسلامی کلرسیداں کا اجلاس، نئے نائب امراء و عہدیداران کا اعلان

کلرسیداں (یاسر ملک)
جماعت اسلامی کلرسیداں کا اجلاس، نئے نائب امراء و عہدیداران کا اعلان۔جماعت اسلامی کلرسیداں کا اہم اجلاس بعد نماز جمعہ قرطبہ مسجد کلرسیداں میں قائم مقام امیر زون محمد توقیر اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے کے لیے نئے نائب امراء کا تقرر کیا گیا اور مختلف حلقہ جات میں ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ اس موقع پر تمام حلقوں میں عوامی کمیٹیوں کی ازسر نو تشکیل پر زور دیا گیا۔اجلاس میں نئے عہدیداران کا اعلان بھی کیا گیا جن میں قاری قاسم الحق کو سیکرٹری جنرل، عبدالقدوس کو ڈپٹی سیکرٹری ۔حاجی خالد قریشی، فیصل غفور، عبدالقیوم اور حاجی ابرار حسین کو نائب امراء مقرر کیا گیا۔ محمد ضمیر ناظم مالیات، عبدالودود عامر ناظم تربیت جبکہ نقاش جاوید ناظم نشرو اشاعت ہوں گے۔اجلاس کا اختتام دعا پر ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں