226

جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے پر مقدمہ درج

جاتلی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) دولتالہ میں جعلی غیر معیاری زرعی ادویات فروخت کرنے پر حمزہ ٹریڈرز اینڈ زرعی سٹور دولتالہ کے خلاف ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن میڈم ہما کی خصوصی ہدایت پر پسٹی سائیڈ انسپکٹر گوجر خان کی کاروائی تھانہ جاتلی میں مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق دولتالہ غیر معیاری، جعلی زرعی ادویات کا گھڑ زرعی ادویات فروخت کرنے والے دوکاندار عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے عوامی شکایت پر دولتالہ میں پسٹی سائیڈ انسپکٹر گوجر خان فیصل احمد کی کاروائی فیصل احمد نے تھانہ جاتلی کو مقدمہ کے اندراج کے لیے دئے گئے استغاثہ میں موقف اختیار کیا کہ حمزہ ٹریڈرز اینڈ زرعی سٹور دولتالہ کو چیک کیا تو عدنان اکرم لائسنس ہولڈر موجود نہ تھا

جبکہ اس کا منشی عاطف ممتاز ولد ممتاز کی موجودگی میں دو ادویات سرٹن پلس اور کانڈو کی کوالٹی جانچنے کے لیے نمونے لے کر صوبائی ریفرنس لیبارٹری کالا شاہ کاکو ارسال کر دئے جو بعد ازاں لیبارٹری ٹیسٹ رزلٹ آنے پر سرٹن پلس (غیر معیاری) پائی گئی جس پر پسٹی سائیڈ انسپکٹر گوجر خان فیصل احمد نے زیر دفعہ پسٹی سائیڈ آرڈیننس ایمنڈ منٹ2018 21A،21(1)(2)(b) کے تحت تھانہ جاتلی میں مقدمہ درج کرا دیا

اہل علاقہ کی جانب سے جعلی،غیر معیاری زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف پسٹی سائیڈ ٹیم گوجر خان کی کاروائی کو سراہا ہے پولیس تھانہ جاتلی نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں