راولپنڈی(اویس الحق سے)ایس پی صدر ڈویژن انعم شیر کا تھانہ چکری کے علاقہ میں مرکزی امام بارگاہ قصر حضرت امام حسینؑ کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے دورہ کیا۔
ایس ایچ او تھانہ چکری، ٹریفک سیکٹر انچارج اور دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے، ایس پی صدر نے سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں۔
اس موقع پر ایس پی صدر ڈویژن انعم شیر نے کہا کہ سالانہ جشن ولادت حضرت امام حسینؑ کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں،حکومت پنجاب کے احکامات اور ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ راولپنڈی پولیس کی جانب سے تین شعبان المعظم کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جاتے ہیں۔بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن اور سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق تین شعبان المعظم کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنایا گیا ہے۔