جسٹس شاہد محمود عباسی مرحوم کی تیسری برسی اسلام آباد میں منعقد ہوئی،سپریم کورٹ کے ججز کی شرکت۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)معروف قانون دان جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی مرحوم کی آج تیسری برسی نہایت عقیدت سے منائی گی۔تیسری برسی کے موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج سردار طارق مسعود،جسٹس محمد شہزار احمد خان،سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عنصر مرزا،ایڈیشنل سیشن جج محمد فیصل،
اہل علاقہ،سول سوسائٹی، وکلاء برادری،میڈیا شخصیات سمیت سول و فوجی حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی روح کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔مرحوم معروف قانون دان پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق صدد ضلع مری راجہ طارق عباسی کے بھائی تھے۔جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی مرحوم ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے ہمیشہ سے دکھی انسانیت کو انصاف دلانے اور روایتی شان و شوکت کے بجائے عاجزی کو ترجیح دی۔مرحوم کی وفات تین سال قبل 31 جولائی 2022 کو ہوئی۔وفات کے بعد آج بھی لاکھوں لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں،لوگ ان کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور رول آف لاء کے حوالے سے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں