جامعہ مدنیہ جدید کے شیخ الحدیث کا سفر آخرت

جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں کا سفر آخرت
مولانا سید محمود میاں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
نماز جنازہ جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہور میں ادا کی گئی
نماز جنازہ کی امامت مولانا رشید میاں نے کی
جے یو آئی کے مرکزی و صوبائی قائدین، علما، مشائخ، تلامذہ سمیت ہزاروں عقیدت مندوں نےشرکت کی

مولانا سید محمود میاں نے جامعہ مدنیہ جدید کے بانی کی حیثیت سے ہزاروں طلبہ کی علمی عملی اور روحانی تربیت فرمائی
مولانا سید محمود میاں کی دینی، تدریسی اور تنظیمی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا

علم، تقویٰ، حلم اور اخلاص آپ کی زندگی کا نمایاں وصف تھا

آپ کی شخصیت ہر مکتب فکر میں عزت و احترام کی حامل تھی آپ کی رحلت ملت اسلامیہ کے لیے ناقابلِ تلافی علمی و روحانی نقصان ہے

علما، تلامذہ اور عقیدت مندوں میں غم کی لہر، فضا دعاؤں اور اشکوں سے بھر گئ اللہ رب العزت مولانا سید محمود میاں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائےانا للہ و انا الیہ راجعون

اپنا تبصرہ بھیجیں