تھانہ کلر سیداں میں آر پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر فوری احکامات۔سنگین مقدمات کی خود نگرانی کریں

کلرسیداں (یاسر ملک)
تھانہ کلر سیداں میں آر پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر فوری احکامات۔سنگین مقدمات کی خود نگرانی کریں، آر پی او کی سپروائزری افسران کو ہدایت۔پولیسنگ کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کھلی کچہریاں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں، بابر سرفراز الپا۔ اوپن ڈور پالیسی کے تحت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، آر پی او راولپنڈی۔ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے پنجاب حکومت کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت تھانہ کلر سیداں میں منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کی اور شہریوں کی شکایات و مسائل سنے۔ انہوں نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق تھانہ کی سطح پر کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو فوری اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی ہے۔آر پی او نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے نہ صرف عوام کے مسائل براہ راست سنے جا رہے ہیں بلکہ پولیسنگ کے معیار میں بھی بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران شہریوں سے حسن سلوک سے پیش آئیں اور تفتیش کے نظام کو شفاف اور تیز تر بنائیں۔انہوں نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سرکل اور تھانوں میں سنگین مقدمات کی براہ راست نگرانی کو یقینی بنائیں تاکہ انصاف کی فراہمی میں کوئی تاخیر نہ ہو۔کھلی کچہری میں ایس پی صدر نبیل کھوکھر، ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل افضل گوندل، ایس ایچ او کلر سیداں سید سبطین الحسین شاہ، ایس ایچ اوسمیت دیگر پولیس افسران، سیاسی اور سماجی عمائدین نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں