تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کی کارروائی دو ملزمان گرفتار

اسلام آباد (حماد چوہدری)تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے چوری شدہ سامان اور موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق پہلی کارروائی میں ملزم وقار ولد نیاز ساکن مسلم ٹاؤن، کوہستان کالونی کو مقدمہ نمبر 1072/25 مورخہ 06 اگست 2025، بجرم 380/454/411 تعزیراتِ پاکستان میں گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے مقدمہ بالا میں چوری شدہ موبائل فون برآمد ہوا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے دیگر جرائم اور ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔

دوسری کارروائی میں پولیس نے محمد فیصل ولد عبدالحمید ساکن حال سدھراں روڈ، ترلائی کو مقدمہ نمبر 1081/25 مورخہ 08 اگست 2025، بجرم 381A/411 تعزیراتِ پاکستان میں گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے دو عدد چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے تاکہ موٹرسائیکل چوری کے دیگر وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکے۔

ایس ایچ او اشفاق وڑائچ نے کہا کہ تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً تھانے یا ہیلپ لائن پر دیں۔