تخت پڑی جنگلات،سابق وزیراعلیٰ کی حاضری کی درخواست منظور

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) احتساب عدالت راولپنڈی میں تحریک انصاف کے راہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران ان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔احتساب عدالت کے جج شیخ اعجاز علی نے کیس کی سماعت کی۔ پرویز الٰہی کے وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کے موکل علیل ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں سفر سے منع کیا ہے، لہٰذا آج کی حاضری سے استثنا دیا جائے۔

وکیل نے مزید مؤقف اختیار کیا کہ مستقل حاضری سے استثنا کی درخواست پہلے ہی لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ نیب نے پرویز الٰہی، ان کے بیٹے اور دیگر 18 افراد کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے جس میں تخت پڑی کے سرکاری جنگلات کی اراضی میں مبینہ خورد برد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔