بیول(نمائندہ پنڈی پوسٹ) بیول، گوجرخان میں جاری محکمہ ہائی وے کی سڑک کی تعمیر کے دوران مقامی رہائشی شوکت شاہ کا مکان گر گیا۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سڑک کے دونوں جانب نکاسی آب کے لیے نالیاں کھودی جا رہی تھیں جس کے باعث مکان کی بنیادیں کمزور ہو گئیں۔واقعے کے بعد محکمہ ہائی وے اور ٹھیکیدار نے وضاحت کرتے ہوئے
کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ سڑک کے قریب مکان یا دکان کی تعمیر میں احتیاط برتیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سڑک کے دونوں طرف کی زمین حکومت کی ملکیت ہوتی ہے جو وقتاً فوقتاً نکاسی آب اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔