بیول(راجہ طارق ایوب،نمائندہ پنڈی پوسٹ) روڈ حادثے میں طالبعلم جاں بحق۔سوئیں چوک سے میرا شمس کی جانب جاتے ہوۓ مانکرا کے مقام پر سڑک پر آئیل ٹینکر میں سےبکھرے آئیل کی وجہ سے موٹر سائیکل پھسل گیا اور نوجوان محمد وقاص ولد قاسم موٹر سائیکل سے گرگیا جس کا سر سڑک پر سخت زور سے ٹکرایا اور وہ اس چوٹ سے موقع پر ہی فوت ہوگیا۔محمد وقاص دریالہ سکول کا طالبعلم تھا اور اراضی گاؤں کا رہائشی تھا۔محمد وقاص سوئیں چیمیاں درس میں صبح کلاس لینے گے بعد سکول کی جانب جا رھا تھا کہ رستہ میں اسے جان لیوا حادثہ پیش آیا۔