راولپنڈی(اویس الحق سے)ملکہ کوہسار مری جو ملک کا خوبصورت ہل اسٹیشن ہے جہاں ہر سال لاکھوں سیاح اس جنت نظیر وادی کا رخ کرتے ہیں جو ملک کا سب سے پر امن سیاحتی مقام کہلایا کرتا ہے ان دنوں جرائم پیشہ افراد کی نظر ہو گیا ہے جہاں آئے روز چوری،ڈکیتی،راہ زنی کی وارداتیں اپنے عروج پر ہیں۔
مری میں گزشتہ چند ماہ سے کار لفٹر گینگ انتہائی چالاکی سے گاڑیاں چوری کرنے میں مصروف ہیں ایسے میں متعدد درخواستیں اور ایف،آئی،آر نامعلوم کار لفٹر گینگ کے حوالے سے تھانہ مری میں درج کی جا چکی ہیں جس میں روز بروز مزید اضافہ ہو رہا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے خصوصاً پولیس بے بس دیکھائی دیتی ہے۔
یونین کونسل دریاگلی کے گاوں کھنی تاک کے موضع ڈونگیاں سے واحد نامی شخض کی مہران کار کو نامعوم چور اڑا لے گئے مگر چور چوری کے بعد انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے رہے اور ایسے میں گاڑی پر قابو نہ پا سکے اور گاڑی ان کے قابو سے باہر ہوتے ہوے قریبی علاقے کی نشیبی گہرائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ چور اس میں سے نکل کر زخمی حالت میں کیسے بھاگنے میں کامیاب ہوے۔
اہل علاقہ کار چوری کی بھڑتی ہوی وارداتوں سے سخت پریشان اور عدم تحفظ کا شکار ہیں اور ان کا ڈی،پی،او سے مطالبہ ہے کہ کار لفٹر گینگ کو جلد گرفتار کر کے شہر بھر سمیت مضافاتی علاقوں میں امن کی فضاء کو دوبارہ سے قائم کیا جائے۔