چک بیلی خان (مسعود جیلانی‘نمائندہ پنڈی پوسٹ) چک بیلی خان شہر سے بھکارن کو بچے سمیت اغوا کر کے جنسی زیادتی اور اس کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے 14ماہ کا بچہ قتل ہو گیا زیادتی کا شکار ہونے والی نسیم بی بی نے بتایا کہ وہ آبائی طور پر ملتان کے علاقے سے تعلق رکھتی ہے اور روات میں رہائش پذیر ہے بھیک مانگنے کا کام کرتی ہے چک بیلی خان میں فرنیچر کی دکان پہ کام کرنے والے موضع مہوٹہ موہڑہ کے واجد نامی شخص نے اسے تعویذ دلوانے کا چکمہ دیا اور مہوٹہ موہڑہ کے جنگل میں لے گیا جہاں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا پھر اس کے بیٹے پر تشدد کیا قریب سے مویشیوں کی آوازیں آنے پر بھاگ گیا بھکارن کی پکار پر مویشی چرانے والے آئے،اس کی حالت دیکھ کر گاؤں سے لوگ بلوا لئے اور پولیس کو اطلاع دی پولیس نے بھکارن نسیم بی بی کو علاج اور اس کے بیٹے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا ہے۔