بھمبر سے مظفرآباد جانے والے غفور فوجی راولپنڈی کے قریب اغوا

بھمبر (نمائندہ خصوصی) بھمبر سے مظفرآباد جانے والے غفور فوجی کو راولپنڈی کے قریب نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ ذرائع کے مطابق غفور فوجی کی لوکیشن کچے کے علاقے سے ٹریس کی گئی ہے جبکہ اغوا کاروں نے رہائی کے عوض 2 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ غفور فوجی کا وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے ساتھ ذاتی تعلق بھی ہے اور وہ ان کے سیاسی سپوٹر سمجھے جاتے ہیں۔ غفور فوجی کی فیملی اس وقت شدید مالی مشکلات کا شکار ہے اور اہل خانہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ رہائی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں، چاہے حکومت تاوان کی ادائیگی میں مدد کرے یا اپنے ذرائع استعمال کر کے انہیں بازیاب کروائے۔

ادھر عوامی حلقوں نے ماسٹر جاوید آف پوٹھی کے حالیہ اغوا کے بعد اب غفور فوجی کے اغوا کو ریاستی اداروں کیلئے لمحہ فکریہ قرار دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کیا ریاست میں کسی کو اغوا کرنا اتنا آسان ہو گیا ہے کہ جس کا دل کرے اٹھا کر لے جائے اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو؟ عوامی حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ سیکیورٹی ادارے کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟

عوام نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اقدامات کر کے غفور فوجی کو بحفاظت بازیاب کروائیں تاکہ شہریوں کا ریاست پر اعتماد برق

اپنا تبصرہ بھیجیں