175

بگا شیخاں میں ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار زخمی

تھانہ روات کی حدود میں جرائم پیشہ عناصرسرگرم، چوری،رابری کے واقعات میں شہری لاکھوں روپے مالیتی اثاثوں سے محروم۔تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے علاقے بگاشیخاں میں چار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کریایہ اسٹور کے مالک رقیب حسین سے ایک لاکھ پینتالیس ہزار روپے سمیت پچاس ہزار روپے مالیتی موبائل چھین لیا۔

موبائل فون دینے سے انکاری اور مزاحمت پر ایک ڈاکو نے پسٹل کے بٹ کر مار رقیب حسین کو زخمی کردیا۔مزید ڈاکو نے کاونٹر پر پڑھی چھری سے بھی وار کرنے کی کوشش کی جو خوش قسمتی سے بچ گیاشور شرابہ کرنے اور مارکیٹ کے لوگ اکٹھے ہونے پر ڈاکو اسلحہ لہراتے فرار ہوگئے۔تھانہ روات پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔اہلیان علاقہ نے تھانہ روات عملے میں اضافہ اور گشت کو موثر بنانے کا مطالبہ کیا اور اس طرح کی دلیرانہ وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ اگر ڈکیتوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو جی ٹی روڈ بند کرنے سمیت تھانے کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں