بولیویا کے دارالحکومت لا پاز کے قریب ایک کارگو فوجی طیارہ مصروف سڑک کے نزدیک گر کر تباہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ ایک لاک ہیڈ سی130 ہرکولیس تھا جو بولیویا کی فوج کے زیرِ استعمال تھا اور بینک کے 18ٹن نوٹ لے جا رہا تھا۔
طیارہ اڑان کے فوراً بعد ہی اپنے روٹ سے ہٹ گیا اور سڑک پر جا گرا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق خراب موسم کے باعث صورتحال مزید پیچیدہ ہوئی لیکن وجہ کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔
حادثے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہوئے جبکہ کم از کم 30 افراد زخمی ہیں جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد طیارے میں موجود نوٹ سمیٹنے کیلئے ہجوم جمع ہوگیا جسے سیکیورٹی فورسز نے منتشر کرنے کی کوشش کی۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.