275

بوائز ہائی سکول ڈیرہ خالصہ مثالی درسگاہ

چوہدری اشفاق/گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈیرہ خالصہ کا شمار اس وقت تحصیل کلرسیداں کے بہترین سکولوں میں ہوتا ہے یہ بہت ہی قدیمی درسگاہ ہے جو پاکستان بننے سے بہت پہلے قائم ہوئی تھی 3جون 1860میں اس کو پرائمری کی احثیت ملی اور 96سال تک یہ پرائمری سکول ہی رہا ہے اپریل 1956میں اس کو مڈل کا درجہ دیا گیا 30سال کے بعد مئی 1986میں اس کو اپ گریڈ کرتے ہوئے ہائی سکول کا درجہ دے دیا گیا ہے

ہائی سکول کا درجہ ملنے کے بعد چوھدری حبیب احمد نے پہلے بطور انچارج ہیڈ ماسٹر کی حثیت سے چارج سنبھالا ہے اور وہ مئی تا اکتوبر 1986 تک اس عہدے پر قائم رہے ہیں ان کے بعد یکے بعد دیگرے مختلف پیریڈز میں مشتاق حسین نسیم، انچارج ہیڈ ماسٹر،ڑاجہ عدالت حسین ہیڈ ماسٹر، چوھدری حبیب احمد انچارج ہیڈ ماسٹر،عبدالعزیز ہیڈ ماسٹر،مشتاق حسین نسیم ہیڈ ماسٹر،قاضی محمد اشتیاق انچارج، محمد آصف ہیڈ ماسٹر،اشتیاق حسین بھٹی انچارج،انور بیگ ہیڈ ماسٹر،اشتیاق حسین بھٹی انچارج، محمد اعجاز انچارج،محمد حفیظ انچارج،محمد نصیر زندہ،سہیل افضال سینئر ہیڈ ماسٹر،محمد نصیر زندہ انچارج، ناصر محمود انچارج،محمد حسن محمود سینئر ہیڈ ماسٹراور سبطین محمود بطور انچارج ہیڈ ماسٹر تعینات رہے ہیں

اس میں بطور انچارج اور ہیڈ ماسٹر کام کرنے والے تمام ٹیچرز کا شمار انتہائی محنتی اور دیانتدار افراد میں ہوتا ہے محمد حسن محمود کے دور میں سکول نے بہت زیادہ ترقی کی ہے اب موجودہ وقت میں ڈاکٹر محمد اظہر ا س سکول میں بطور ہیڈ ماسٹر کام کر رہے ہیں جن کا تعلق ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ سے ہے ڈاکٹر محمد اظہر کا شمار اعلی تعلیم یافتہ اپنے پیشے سے مخلص اور ماہر تعلیم میں ہوتا ہے انہوں نے ایم فل، میتھ،بی ایڈ اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے ا ن کی ڈیرہ خالصہ سکول میں تعیناتی ہمارے علاقہ کی خوش قسمتی ہے کہ ان جیسا قابل ہیڈ ماسٹر ہمارے بچوں کو تعلیم دینے کیلیئے یہاں پر آ چکے ہیں وہ اس سے قبل بھی کلرسیداں میں بطور ڈپٹی ڈی او تعینات رہ چکے ہیں کلرسیداں میں تعیناتی کے دوران انہوں نے محکمہ تعلیم میں ہونے والے بہت بڑے گھپلے کو منطقی انجام تک پہنچانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا تھا

اس کارنامے پر ان کا نام کلرسیداں کی تاریخ میں ہمیشہ کیلئے زندہ رہے گا وہ ایک اچھا ٹیچر ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین ایدمنسٹریٹر بھی ہیں سکول کا نظم و ضبظ دیکھ کر ایک عام فہم انسان بھی ان کی اور ان کی پوری ٹیم کی صلاحیتوں کا اندازاہ بخوبی لگا سکتا ہے سکول ھذا میں تعینات تما م ٹیچرز اعلی تعلیم یافتہ ہیں جن کا مختصر سا تعارف ضروری سمجھتا ہوں’

سبطین محمود ایم فل(سی ایس)بی ایڈ،محمد سیاب(ایم اے،ایم ایڈ)عمر حفیظ(ایم ایس سی بائیوایم ایڈ) قیصر شہزاد(ایم فل میتھ بی ایڈ)محمد غالب(ایم ایس سی،ایم ایڈ)محمد نواز(ایم اے بی ایڈ)منیر احمد(ایم اے، بی ایڈ)عبدالرحمن(ایم اے،اے ٹی ٹی سی، بی ایڈ)ایاز محمود(ایم بی اے بی ایڈ)محمد ادریس(ایم اے،ایم ایڈ)عمران شہزاد(ایم اے،بی ایڈ)کلثوم بی بی(ایم فل،ایم ایڈ)محمد یوسف بی ایس،سی ایس،بی ایڈ) زاہد لطیف بی اے،سی ٹی) اظہر اقبال(بی اے، پی ٹی سی)عادل شہزادایم ایس سی،ایم ایڈ،ایم سی ایس،ڈی آئی ٹی)صباء پرویزایم اے انگلش،بی ایڈ)محمد شعبان(ایم اے اردو،بی ایڈ) سدرہ ناز(ایم بی اے،بی ایڈ) ہیں محمد سیاب سکول کے سب سے پرانے ٹیچر ہیں اور سکول کے تمام معاملات کے بارے میں بخوبی علم رکھتے ہیں راقم بھی اسی سکول میں 1987 سے لیکر 1992تک ان کا شاگرد ہونے کا شرف حاصل رہا ہے

ان تمام ہائی کوالیفائیڈ ٹیچرز کی ڈیرہ خالصہ سکول میں تعیناتی سکول کی اعلی کارکردگی کا باعث بنی ہوئی ہے اور ہر سال آ ٹھویں، نویں اور دسویں کلاس کے بہترین رزلٹ سامنے آ رہے ہیں جس وجہ سے والدین ان پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں والدین کا بڑھتا ہوا اعتماد ہی سکول کے اساتذہ کی کارکردگی کی واضح مثال ہے اس سکول میں اس وقت کل 20اساتذہ تعینات ہیں پرائمری حصہ میں 95طلبہ،مڈل حصہ میں 217طلبہ اور ہائی سیکشن میں 187طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن کی کل تعداد 499ہے جو کے ایک بہت بڑی تعداد ہے جبکہ محنتی اساتذہ اس بڑی تعداد کو نہایت ہی زہانت کے ساتھ ہینڈل کر رہے ہیں

ایک عام بچے کو بہترین انسان بنانا کسی عام شخص کی نہیں بلکہ ایک استاد کے بس ہی کی بات ہو سکتی ہے سکول کی حالت دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ یہ ایک بہترین درسگاہ کے ساتھ ساتھ ایک بہترین سیر گاہ بھی ہے اس کو نہایت ہی خوبصورت درختوں و پھولدار پودوں سے ہرا بھرا بنایا گیا ہے بچوں کیلئے ایک بہترین ای سی ای روم بنایا گیا ہے جسمیں ایل ای ڈی سمیت تمام ضروری سہولیات موجود ہیں کمپیوٹر لیب بھی بنائی گئی ہے جسمیں طلبہ کو کمپیوٹر کی تعلیم دی جاتی ہے سکول کے حالات کو دیکھ کر اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سکول میں کوئی محنتی ٹیم کام کر رہی ہے ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں