بنوں میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ, 3 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹاؤن شپ چڑیا گھر کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی بھی شامل ہیں۔

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ جائیداد کے تنازع پر قریبی رشتےدار نے گھر پر فائرنگ کی، لاشوں اور زخمی عورت کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.