بریکنگ نیوز: سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی گرفتار

بھمبر (نمائندہ خصوصی) — سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی کو بھمبر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں گرفتاری کے بعد میرپور منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گرفتاری کی وجوہات سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی حالیہ سیاسی سرگرمیوں اور ممکنہ قانونی معاملات کے تناظر میں کی گئی ہے۔

سردار عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کی سیاسی فضا میں ایک نمایاں شخصیت رہے ہیں، اور ان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں