58

برقیات ملازمین کو حفاظتی سامان فراہم نہ کیا جا سکا، کئی قیمتی جانیں ضائع

مظفرآباد (نامہ نگار) آزاد کشمیر میں برقیات کے محکمے میں کام کرنے والے ملازمین کو حکومتی سطح پر تاحال حفاظتی سامان فراہم نہیں کیا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق آئے روز کسی نہ کسی حادثے کا رونما ہونا معمول بن چکا ہے جس کے نتیجے میں کئی ماؤں کے لختِ جگر اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ غریب مزدوروں کی جان کی کوئی قدر و قیمت نہیں، حادثات کے بعد بھی محکمے کی جانب سے حفاظتی اقدامات کا فقدان برقرار ہے۔ انہوں نے حکومت آزاد کشمیر سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ برقیات ملازمین کو فوری طور پر ہیلمٹ، حفاظتی دستانے، سیفٹی بیلٹ اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جائے تاکہ ان کی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

عوامی نمائندوں اور سماجی کارکنوں نے کہا کہ اگر حکومت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو مزید قیمتی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں