براڈ کاسٹر سپر لیگ چھچھ اٹک کے سلسلے میں ڈیرہ ملک سیف (باہتر موڑ، ضلع اٹک) پر ایک اہم ملاقات اور مشاورت کا سیشن منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ٹورنامنٹ کی کامیابی اور ڈرافٹنگ کے اہم امور زیرِ بحث آئے۔
اس خصوصی ملاقات میں بخاری الیون جھنگ سے ڈاکٹر اکسیر صاحب, براڈکاسٹر آصف محمود, اور ارسلان اعوان (ایڈمن جے۔بی سپورٹس) نے خصوصی شرکت کی۔
خصوصی نمائندہ پنڈی پوسٹ حافظ عزیر شفیق بھٹی نے بتایا کہ ضلع اٹک سمیت پورے پاکستان کی براڈکاسٹر فیملی ٹورنامنٹ کی کامیابی کے لیے بھرپور انداز میں سرگرم ہے۔
ملک سیف صاحب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ:“انشاءاللہ ڈرافٹنگ ڈیرہ ملک سیف پر ہوگی، اور پورے پاکستان کے براڈکاسٹرز کی مکمل حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ براڈکاسٹر سپر لیگ پاکستان میں ایک نئی مثال قائم کرے گی۔” انہوں نے مزید چیف آرگنائزر زاہد زیدی سمیت تمام براڈکاسٹر فیملی کو یقین دہانی کروائی کہ وہ میڈیا اور براڈکاسٹر کمیونٹی کے ساتھ ہمیشہ کی طرح مضبوطی سے کھڑے رہیں گے.
براڈکاسٹرز نے ملک سیف صاحب کی اس محبت اور تعاون پر دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس طرح انہوں نے ہمیشہ عزت و حوصلہ افزائی کی، یہ براڈکاسٹر کمیونٹی کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔
آخر میں ملک سیف صاحب کو
“فخرِ ضلع اٹک، فخرِ باہتر موڑ، بہترین کرکٹ پروموٹر اور اچھے انسان” کے الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔انشاءاللہ براڈکاسٹر لیگ کی ڈرافٹنگ 4 دسمبر بروز جمعرات کو ہو گی ۔