مری(اویس الحق سے)مری یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر،مری پریس کلب کے سینئر ممبر،ضلع مری کی معروف سماجی،خطہ کوہسار کے لئے دکھ درد رکھنے والی عظیم شخصیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سینئر صحافی راجہ عدنان فاروق اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔مرحوم ضلع مری کے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے عظیم شخص تھے۔
مرحوم کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی علاقے گڑیاں مسیاڑی میں سپردخاک کر دیا گیا،جہاں انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔ راجہ عدنان فاروق کی اچانک وفات کا سن کر اہل علاقہ بری طرح حالت غم میں ڈوب گئے،ہر طرح ہر خاص و عام روتے دیکھائی دیئے۔
مرحوم انتہائی ملنسار،خوش اخلاق اور باکردار شخصیت کے مالک تھے۔مرحوں نے ہمیشہ سے علاقے کی روایات کو زندہ رکھا اور ہر کسی کی غمی و خوشی میں برابر کے شریک ہوتے جس وجہ سے خطہ کوہسار کے ہر شخص نے ان کی نماز جنازہ میں بھرپور شرکت کی اور اہل خانہ سے دلی افسوس و تعزیت کی۔
مرحوم نے بذریعہ قلم و سوشل میڈیا ہمیشہ سے غریب اور ظلم کی چکی میں پسنے والے لوگوں کی مدد کی اور ان کے کام آئے۔مرحوم نے ہمیشہ سادگی سے زندگی بسر کی۔
دوسری جانب ان کی اچانک وفات سے عوام خصوصاً مری پریس کلب و مری یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران خصوصاً بابائے صحافت امتیاز الحق،راجہ افضال سلیم،عبدالحمید عباسی،راجہ یاسر محمود عباسی سمیت دیگر نے مرحوم راجہ عدنان فاروق کی اچانک وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
صحافی رہنماؤں نے پنڈی پوسٹ سے بات چیک کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم راجہ عدنان فاروق مری پریس کلب کے بنیادی رکن و رہنماء تھے جن کی کمی قدم قدم پر شدت سے محسوس ہوتی رہے گی اور ان کی اچانک وفات سے دل انتہائی رنجیدہ ہے انھوں نے کہا کہ اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے بھائی دوست مرحوم راجہ عدنان فاروق کو کروٹ کروٹ جنت نصیت کرے اور لواحقین کو یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.