68

بانی پی ٹی آئی عمران خان مزید 7 مقدمات میں گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کو مزید 7 مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا۔بانئ پی ٹی آئی کی 28 ستمبر، 5 اکتوبر اور 24 نومبر کے7 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے بانئ پی ٹی آئی کو تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے 7 نئے کیس میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی۔جن 7 کیسز میں بانئ پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی گئی ہے ان میں بھی انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں