راولپنڈی(اویس الحق سے)اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا اڈیالہ میں ساڑھے 7گھنٹے طویل سماعت کی اور اس دوران بجلی چلی گئی۔
تفصیلات لے مطابق توشہ خانہ 2 کیس کی 7 گھنٹے طویل سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔
سماعت کے دوران بانی کے وکیل کے وکیل کی نیب افسر محسن ہارون پر جرح جاری تھی کہ بجلی چلی گئی جس پر جج نے سماعت کو یکم اکتوبر تک ملتوی کردیا۔
یکم اکتوبر کو وکیل صفائی قوسین فیصل مفتی استغاثہ کے آخری دونوں گواہان پر جرح کریں گے۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو جیل سے خصوصی عدالت پیش کیا گیا جبکہ دوران سماعت عمران خان کی تینوں بہنیں، کزن قاسم زمان، بشری بی بی کی بھابھی عدالت میں موجود تھیں۔
قوسین فیصل اور سلمان صفدر ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے جبکہ ایف ائی اے کی کی جانب سے مقدمے کی پیروی اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر عمیر مجید ملک نے کی۔