مندرہ (ساجد نقوی،نمائندہ پنڈی پوسٹ) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہےکہ پیر سید مسکین شاہ بخاری ایک علمی ادبی اور اعلیٰ اوصاف کی شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی علم، ادب، اور پاکستان پیپلز پارٹی کی خدمت میں گزاری۔ ان کی سیاسی وابستگی اور پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا۔ راجہ پرویز اشرف نے مرحوم پیر سید مسکین شاہ بخاری کو “دیرینہ ساتھی” قرار دیتے ہوئے ان کی وفات کو نہ صرف خاندان بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حصال شریف پیر سید مسکین شاہ بخاری کے گھر آمد کے موقع پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا پی ٹی آئی سے مذاکرات بارے انکا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ کبھی بھی ڈائیلاگ کو بند نہیں کرتے بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کے بجائے احتجاجی مظاہروں کو ترجیح دے رہے تھے بالآخر انہیں مذاکرات کی میز پر آنا پڑا جو ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے انشاء اللہ مذاکرات میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما شامل ہیں ہم ملکر پاکستان کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کریں گے بعد ازاں انہوں نے مرحوم پیر سید مسکین شاہ بخاری کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنان بھی ہمراہ تھے ۔