اینٹی نارکوٹکس کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک زخمی،ایک گرفتار،ایک فرار

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں کے نلہ مسلمانان، ڈھوک چوہدریاں کے علاقے میں گزشتہ رات تقریباً گیارہ بجے انسدادِ منشیات فورس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ملزمان کی جانب سے مزاحمت اور فائرنگ کا تبادلہ جس کے نتیجے میں چوبیس سالہ قمر ولد عبد القدوس سکنہ بناہل زخمی
زخمی ملزم کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کلر سیداں منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت کے پیش نظر اسے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔کارروائی کے دوران معروف سکنہ بناہل نامی ملزم موقع سے گرفتار، جبکہ ایک تیسرا زخمی شخص (اسم نامعلوم ) جس کے پاؤں میں گولی لگی ہے ، موقع سے فرار ہونے میں کامیاب


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.