اسلام آباد(اویس الحق سے)ایف آئی اے نے امریکی قونصل خانے کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف، آئی،اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے امریکی قونصل خانے کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے انسداد اسمگلنگ آف مائیگرنٹس ایکٹ 2018 (ترمیمی 2025) کی دفعات 3، 4 اور 6 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں دو مبینہ انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت عظمیٰ مصطفیٰ رہائشی ویلنشیا ٹاؤن لاہور اور محمد شبیر رہائشی شرقی کالونی وہاڑی کے نام سے ہوئی ہے۔
دونوں ملزمان پر منظم انداز میں تارکین وطن کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔