اہل بیت سے محبت ایمان کا حصہ ہے اس کے بغیر ایمان کامل نہیں ہوسکتا۔ مولانا ارشد مصطفوی

کلرسیداں(یاسر ملک)
اہل بیت سے محبت ایمان کا حصہ ہے اس کے بغیر ایمان کامل نہیں ہوسکتا ۔قرآن میں اہل بیت سے محبت کو فرض قرار دیا گیا ۔جس طر ح روزہ نماز اور دیگر فرائض سے متعلق تعلیم دی جاتی ھے اس طرح اہل بیت سے محبت بچوں کو فرض سمجھ کر سیکھانا والدین کا اولین فریضہ ہے۔ان خیالات کا اظہارممتاز عالم دین مولانا ارشد مصطفوی نے گزشتہ روز کلرسیداں مدنی مسجد میں ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ملک یونس مرحوم کے ایصال ثواب کےلیے منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس بات پر روز دیا آج قوم اسوہ حسین پرعمل کرکے اپنی دنیاوی اور اخروی زندگی کو سنوار سکتی ہے ۔ اس موقع پر پیر سید حامد علی شاہ،مولانا زاہد یوسف قادری،مولانا ممتاز مدنی، سید زبیر،سابق ٹاون ناظم ملک سہیل،سابق ممبران بلدیہ عابد زاہدی،ٹھیکیدارلطیف بھٹی، اشتیاق صدیقی،حافظ عابد، حاجی اسحاق،مناظرحسین،حافظ آصف قادری سمیت کثیرتعداد میں عمائدین علاقہ نے شرکت کی جبکہ پیر سید حامد علی شاہ الحسنیی نے ا جتماعی دعا کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں