راولپنڈی (پنڈی پوائنٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم کی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کرائی گئی ہے۔ جیل حکام نے اس ملاقات کے لیے جیل کے کانفرنس روم کا انتخاب کیا، جہاں سخت حفاظتی انتظامات میں یہ ملاقات کرائی گئی۔اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق دونوں کی یہ ملاقات تقریباً 30 سے 35 منٹ تک جاری رہی۔ اس دوران دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ ملاقات کے اختتام پر بشریٰ بی بی کو جیل سے روانہ کر دیا گیا۔ یہ ملاقات عدالتی احکامات یا باقاعدہ فیملی میٹنگ کے شیڈول کے تحت کرائی گئی۔