مری میں ڈینگی وائریس کی موجودگی کے بعد ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔

مری (اویس الحق سے) مری میں اچانک ہی ڈینگی وائرس کی موجودگی پرپنجاب ایمرجنسی سروس مری ڈی،سی آفس مری میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا ایک اہم ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور سردار حسن اورنگزیب کی شرکت۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کامران صغیر نے کی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری، ایس ڈی او ہائی وے، ایم ایس سول ہسپتال، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مری سمیت ضلعی انتظامیہ کے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان شرکت کی اور ڈینگی وائرس کی روک تھام کے حوالے سے کئے جانے والے فوری اقدامات پر متعلقہ محکموں کے سربراہان کی جانب سے بریفنگ دی گئی جس میں ڈینگی کی روک تھام سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں