اٹک(نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی فروغ تعلیم پالیسی کے تحت سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب غلام فرید کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اٹک راو عاطف رضا کی زیر نگرانی ضلع بھرکے زنانہ و مردانہ کالجز میں سال اول کے داخلوں کا سلسلہ جار ی ہے۔
اس سلسلہ میں 1924 میں تعمیرہونے والی بر صغیر پاک و ہند کی قدیم ترین تعلیمی درسگاہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک میں پرنسپل ڈاکٹر سید محمدعمران کی قیادت میں اس سلسلہ میں سال اول کے داخلوں کا با قائدہ آغاز کر دیا گیاہے اس سلسلہ میں تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز اٹک ارشد خان نے باقائدہ داخلوں کا افتتاح کرتے ہوئے سال اول کے طلبہ کے داخلوں کا آغاز کیا،اس موقع پر وائس پرنسپل اظہر محمود ،کنوینئرایڈمیشن کمیٹی ڈاکٹر عبدالقیوم خٹک،ممبران ایڈمیشن کمیٹی ،انچارج ڈسپلن کمیٹی محمدعثمان صدیقی، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک کے تمام شعبہ جات کے سربراہان ،عملہ اور دیگر اسٹاف موجو د تھا۔پرنسپل ڈاکٹر سید محمدعمران نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب ،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب ،ڈپٹی کمشنر اٹک اور دیگر حکام کی ہدایت پر فروغ تعلیم پالیسی کے تحت نویں جماعت کے رزلٹ کی بنیادپر داخلوں کاسلسلہ قبل ازیں جاری تھا ،
اس موقع پر وائس پرنسپل اظہر محمود ،کنوینئرایڈمیشن کمیٹی ڈاکٹر عبدالقیوم خٹک،ممبران ایڈمیشن کمیٹی ،انچارج ڈسپلن کمیٹی محمدعثمان صدیقی، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک کے تمام شعبہ جات کے سربراہان ،عملہ اور دیگر اسٹاف موجو د تھا۔پرنسپل ڈاکٹر سید محمدعمران نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب ،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب ،ڈپٹی کمشنر اٹک اور دیگر حکام کی ہدایت پر فروغ تعلیم پالیسی کے تحت نویں جماعت کے رزلٹ کی بنیادپر داخلوں کاسلسلہ قبل ازیں جاری تھا ،
تاہم بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کا میٹرک کا رزلٹ آنے کے بعد با قائدہ سال اول کے داخلوں کاسلسلہ جاری کرتے ہوئے کالج کے کمرہ نمبر ایک میں ون ونڈو روم قائم کرد یاگیاہے جہاں فارم چیکنگ،فیس اور دیگر معاملات حل کرکے داخلہ دیا جاتاہے تمام ٹیم ہی ایک کمرہ میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے ۔
اس سال 740طلبہ کو سا ل اول میں پری انجینئرنگ ،پری میڈیکل ،آرٹس ،جنرل سائنس،آئی سی ایس سمیت پانچ مختلف شعبوں میں داخلہ دینے کا ٹارگٹ ہے داخلوں کا سلسلہ جاری ہے طلبہ کا زیادہ رحجان آئی سی ایس کی جانب ہے ، گزشتہ سال ٹارگٹ 640 تھا،
حکومتی پالیسی کے تحت ایم اے، ایم ایس سی کی کلاسوں کو بتدریج ختم کیا جارہاہے ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک میں ایم اے ،ایم ایس سی کی کلاسوں کا مکمل خاتمہ کر دیا گیاہے ،
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک میں جدید ترین لیبارٹری اور امریکہ ایمبیسی برائے افغان مہاجرین کے تعاون سے کالج میں آٹھ خوبصورت کمروں کی بلڈنگ تعمیر کرائی گئی،
اس بلاک میں ڈپٹی کمشنر راو عاطف رضاکے نام پر راو عاطف رضا آئی ٹی بلاک رکھاگیاہے ،جس کاافتتاح اس سال اپریل میں ڈی سی راو عاطف رضا نے کیا،کالج میں چا ر سالہ بی ایس پروگرام شروع کیا گیاہے جس کا آغاز گزشتہ سال سے کیا گیا سیکنڈ سمسٹر جاری ہے۔
اس پروگرام میں پہلے 5 4فیصد داخلوں کی شرط تھی اب تمام طلبہ و طالبات داخلہ لے سکتے ہیں، نئے داخلے کمپیوٹر سائنس میں کیے جارہے ہیں کالج کی ملکیتی خوبصورت بس حضرو تک جاتی ہے جہاں کالج میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
کالج میں معیاری کنٹین ،ہوسٹل جہاں ساٹھ طلبہ کے قیام و طعام کی سہولیات موجود ہیں کالج میں وسیع گراونڈ ،خوبصورت پاک جہاں سو سال پرانے درخت کالج کی درخشندہ تاریخ کی منہ بولتی تصاویر ہے
،فزکس میں قبل ازیں پچاس فیصد نمبرو ں کی شرط بھی وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ختم کردی گئی ہے اس میں قبل ازیں یہ بھی شرط تھی کی جس نے انٹرمیڈیٹ میں فزکس پڑھی ہو و ہ داخلہ لے سکتاہے۔
یہ بھی ختم کر دی گئی ہے اب تمام طلبہ و طالبات کو داخلوں کی اجازت ہے نیا پروگرام دو سالہ اے ڈی بی شروع کیا گیا ہے۔
جس میں جغرافیا ئی ،سٹیکس ،زوالواجی،فزکس،ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن اور ایجوکیشن شامل ہیں ،وزیر اعلی کی ہدایت پر کالج میں ایم ڈی کیٹ ،ای کیٹ،پرپیریشن پروگرام کی فری کلاسیں بارہ جون سے جاری ہیں ،
جہاں پی ایچ ڈی ایم فل اسٹاف ،جدید لیبارٹری ،جدید آلات اور لیب کی سہولت موجود ہیں قبل ازیں اٹک کے طلبہ و طالبات کو اسلام آباد ،لاہورا ور دیگر علاقوں میں جانا پڑ تاتھا اب یہ سہولت کالج میں میسرہے ۔