اٹک میں حساس ادارہ غیر محفوظ! پی ٹی سی ایل ایکسچینج کے سیکورٹی دفتر میں مشاعرے، مشکوک افراد کی آمدورفت — اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ

پی ٹی سی ایل اٹک ایکسچینج جیسے حساس ادارے میں سیکورٹی کی صورتحال پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق یہاں سیکورٹی سپروائز کے دفتر میں غیر سرکاری طور پر مشاعرے اور غیر متعلقہ تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں، جو ادارے کے قواعد و ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ سپروائز مشکوک افراد سے مسلسل رابطے میں رہتا ہے اور انہیں حساس عمارت کے اندر اپنے دفتر میں بٹھاتا ہے۔ مقامی شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ رویہ ادارے کی سیکورٹی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی سی ایل اٹک ایکسچینج سے ماضی میں بھی تاروں اور قیمتی آلات کی چوری کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، لیکن اس کے باوجود ادارے کی حفاظت کے ذمہ داران کی غفلت ختم نہیں ہوئی۔

شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاملے کا سخت نوٹس لیں اور حساس ادارے کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے نالائق سیکورٹی سپروائز کو فوری طور پر معطل یا تبدیل کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اس غفلت کا سدباب نہ کیا گیا تو اٹک جیسے پرامن شہر میں ایک بڑا سیکورٹی رسک جنم لے سکتا ہے۔